(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عروبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ان کو حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:
ان لوگوں کا کیا حال ہے جو اپنی نمازوں میں آسمان کی طرف اپنی نظریں اٹھاتے ہیں؟ پھر آپ نے اس میں سختی کی حتیٰ کہ آپ نے فرمایا: لوگ اس سے باز آ جائیں ورنہ ان کی بصارت چھین لی جائے گی۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، حَدَّثَهُمْ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فِي صَلاَتِهِمْ ". فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِكَ حَتَّى قَالَ " لَيَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 750