(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن سنان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فلیح نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہلال بن علی نے حدیث بیان کی از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی‘ پھر آپ منبر پر چڑھے‘ پھر آپ نے اپنے ہاتھوں سے مسجد کے قبلہ کی طرف اشارہ کیا‘ پھر آپ نے فرمایا: ابھی جب میں نے تمہیں نماز پڑھائی تھی تو قبلہ کی اس دیوار میں‘ میں نے جنت اور دوزخ کی مثالیں دیکھیں‘ آپ نے تین بار فرمایا: میں نے آج کی مثل خیر اور شر کو نہیں دیکھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ، قَالَ حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ صَلَّى لَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ رَقَا الْمِنْبَرَ، فَأَشَارَ بِيَدَيْهِ قِبَلَ قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ قَالَ " لَقَدْ رَأَيْتُ الآنَ مُنْذُ صَلَّيْتُ لَكُمُ الصَّلاَةَ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ مُمَثَّلَتَيْنِ فِي قِبْلَةِ هَذَا الْجِدَارِ، فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ " ثَلاَثًا.
Reference: Sahih Al Bukhari 749