(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے حدیث بیان کی از زید بن اسلم از عطاء بن یسار از حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں سورج کو گہن لگ گیا‘ پس آپ نے نماز پڑھی‘ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے دیکھا کہ آپ اپنی جگہ سے کسی چیز کو پکڑ رہے تھے‘ پھر ہم نے دیکھا کہ آپ پیچھے ہٹ رہے تھے‘ آپ نے فرمایا: مجھے جنت دکھائی گئی‘ پس میں نے جنت کے ایک خوشہ کو پکڑنے کا ارادہ کیا اور اگر میں اس کو پکڑ لیتا تو تم اس کو اس وقت تک کھاتے رہتے‘ جب تک یہ دنیا قائم رہتی۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، رضى الله عنهما قَالَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى، قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْنَاكَ تَنَاوَلُ شَيْئًا فِي مَقَامِكَ، ثُمَّ رَأَيْنَاكَ تَكَعْكَعْتَ. قَالَ " إِنِّي أُرِيتُ الْجَنَّةَ، فَتَنَاوَلْتُ مِنْهَا عُنْقُودًا، وَلَوْ أَخَذْتُهُ لأَكَلْتُمْ مِنْهُ مَا بَقِيَتِ الدُّنْيَا ".
Reference: Sahih Al Bukhari 748