(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں حجاج نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابواسحاق نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن یزید سے خطبہ میں سنا‘ انہوں نے کہا: ہمیں حضرت البراء رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی اور وہ جھوٹے نہیں تھے کہ
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے‘ پس آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو وہ سب کھڑے رہتے حتیٰ کہ وہ آپ کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھتے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ، يَخْطُبُ قَالَ حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ، وَكَانَ، غَيْرَ كَذُوبٍ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا صَلَّوْا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَرَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَامُوا قِيَامًا حَتَّى يَرَوْنَهُ قَدْ سَجَدَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 747