(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی از عمارہ بن عمیر از ابی معمر‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ہم نے حضرت خباب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں قراءت کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں‘ ہم نے کہا: تم کس چیز سے اس کو پہچانتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ کی ڈاڑھی کے ہلنے کی وجہ سے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، قَالَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، قَالَ قُلْنَا لِخَبَّابٍ أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ نَعَمْ. قُلْنَا بِمَ كُنْتُمْ تَعْرِفُونَ ذَاكَ قَالَ بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 746