Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 745

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابن ابی مریم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں نافع بن عمر نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ نے حدیث بیان کی از اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کسوف پڑھی‘ پھر آپ نے قیام کیا‘ پس بہت طویل قیام کیا‘ پھر آپ نے رکوع کیا‘ پس بہت طویل رکوع کیا‘ پھر آپ نے قیام کیا‘ پس بہت طویل قیام کیا‘ پھر آپ نے رکوع کیا‘ پس بہت طویل رکوع کیا‘ پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا‘ پھر سجدہ کیا‘ پس بہت طویل سجدہ کیا‘ پھر سجدہ سے سر اٹھایا‘ پھر سجدہ کیا‘ پس بہت طویل سجدہ کیا‘ پھر آپ نے قیام کیا‘ پس طویل قیام کیا‘ پھر آپ نے رکوع کیا‘ پس بہت طویل رکوع کیا‘ پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا‘ پس طویل قیام کیا‘ پھر آپ نے رکوع کیا‘ پس طویل رکوع کیا‘ پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا‘ پس سجدہ کیا‘ پس طویل سجدہ کیا‘ پھر آپ نماز سے فارغ ہو کر نمازیوں کی طرف مڑے‘ پس فرمایا: تحقیق یہ ہے کہ جنت میرے قریب کر دی گئی حتیٰ کہ اگر میں جرأت کرتا تو میں تمہارے پاس جنت کے خوشوں میں سے ایک خوشہ لے آتا اور دوزخ میرے قریب کر دی گئی‘ حتیٰ کہ میں نے کہا: اے میرے رب! کیا میں ان کے ساتھ ہوں؟ پس اس وقت ایک عورت تھی جس کو ایک بلی نوچ رہی تھی‘ میں نے کہا: اس کو بلی کیوں نوچ رہی ہے؟ فرشتوں نے کہا: اس نے اس بلی کو باندھ کر رکھا حتیٰ کہ وہ بھوک سے مر گئی‘ نہ اس عورت نے بلی کو کچھ کھلایا نہ اس کو آزاد کیا کہ وہ کچھ کھا لیتی۔ نافع نے کہا: میرا گمان ہے کہ انہوں نے کہا: وہ زمین کے کوڑے کرکٹ سے کچھ کھا لیتی۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى صَلاَةَ الْكُسُوفِ، فَقَامَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ، ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ، ثُمَّ قَامَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ، ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ، ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ، ثُمَّ رَفَعَ، ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ، ثُمَّ قَامَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ، ثُمَّ رَفَعَ، ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ ‏"‏ قَدْ دَنَتْ مِنِّي الْجَنَّةُ حَتَّى لَوِ اجْتَرَأْتُ عَلَيْهَا لَجِئْتُكُمْ بِقِطَافٍ مِنْ قِطَافِهَا، وَدَنَتْ مِنِّي النَّارُ حَتَّى قُلْتُ أَىْ رَبِّ وَأَنَا مَعَهُمْ فَإِذَا امْرَأَةٌ ـ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ ـ تَخْدِشُهَا هِرَّةٌ قُلْتُ مَا شَأْنُ هَذِهِ قَالُوا حَبَسَتْهَا حَتَّى مَاتَتْ جُوعًا، لاَ أَطْعَمَتْهَا، وَلاَ أَرْسَلَتْهَا تَأْكُلُ ‏"‏‏.‏ قَالَ نَافِعٌ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ ‏"‏ مِنْ خَشِيشِ أَوْ خُشَاشِ الأَرْضِ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 745