Sahih Al Bukhari 742

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:

رکوع اور سجود کو طمانیت سے ادا کرو‘ پس اللہ کی قسم! میں تم کو اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں اور بعض اوقات فرمایا: اپنی پشت کے پیچھے سے‘ جب تم رکوع کرتے ہو اور سجدہ کرتے ہو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ أَقِيمُوا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَوَاللَّهِ إِنِّي لأَرَاكُمْ مِنْ بَعْدِي ـ وَرُبَّمَا قَالَ مِنْ بَعْدِ ظَهْرِي ـ إِذَا رَكَعْتُمْ وَسَجَدْتُمْ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 742