Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 73

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں حمیدی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے اسماعیل بن ابی خالد نے حدیث بیان کی اس کے سوا جو ہم کو زہری نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: میں نے قیس بن ابی حازم سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

حسد (رشک) صرف دو آدمیوں میں کیا جائے ایک وہ شخص جس کو اللہ نے مال دیا ہو اور وہ اس کو مصارفِ حق میں خرچ کرے دوسرا وہ شخص جس کو اللہ نے حکمت عطا کی ہو اور وہ اس حکمت (علم) کے مطابق فیصلہ کرے اور لوگوں کو تعلیم دے۔

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ - عَلَى غَيْرِ مَا حَدَّثَنَاهُ الزُّهْرِيُّ - قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ

لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا فَسُلِّطَ عَلَى هلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ الْحِكْمَةَ فَهُوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 73