(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عیاش نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ نے حدیث بیان کی از نافع کہ
حضرت ابن عمر جب نماز میں داخل ہوتے تو اللہ اکبر کہتے ہوئے رفع یدین کرتے اور جب رکوع کرتے تو رفع یدین کرتے اور جب ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہتے تو رفع یدین کرتے‘ اور جب دو رکعت پڑھ کر کھڑے ہوتے تو رفع یدین کرتے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس حدیث کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع کیا ہے۔
اور اس حدیث کو حماد بن سلمہ نے از ایوب از نافع‘ از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وسلم روایت کیا ہے‘ اور اس حدیث کو ابن طہمان نے از ایوب اور از موسیٰ بن عقبہ اختصار سے روایت کیا ہے۔
حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، كَانَ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلاَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. رَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ. وَرَفَعَ ذَلِكَ ابْنُ عُمَرَ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَرَوَاهُ ابْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَيُّوبَ وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ مُخْتَصَرًا.
Reference: Sahih Al Bukhari 739