(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر گئے‘ پس آپ زخمی ہو گئے‘ پھر آپ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی‘ ہم نے بھی آپ کے ساتھ بیٹھ کر نماز پڑھی‘ پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے فرمایا کہ امام صرف اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے‘ پس جب وہ تکبیر پڑھے تو تم تکبیر پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو اور جب وہ رکوع سے سر اٹھائے تو تم رکوع سے سر اٹھاؤ اور جب وہ ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہے تو تم ”ربنا لک الحمد“ کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ قَالَ خَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ فَصَلَّى لَنَا قَاعِدًا فَصَلَّيْنَا مَعَهُ قُعُودًا، ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ " إِنَّمَا الإِمَامُ ـ أَوْ إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ ـ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ. وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ".
Reference: Sahih Al Bukhari 733