Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 732

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھوڑے پر سوار ہوئے‘ پس آپ کی دائیں جانب زخمی ہو گئی‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک دن آپ نے ہمیں نمازوں میں سے کوئی نماز پڑھائی‘ اس وقت آپ بیٹھے ہوئے تھے‘ پس ہم نے بھی آپ کی اقتداء میں بیٹھ کر نماز پڑھی‘ پھر جب آپ نے سلام پھیرا تو فرمایا: امام صرف اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے‘ پس جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو اور جب وہ رکوع سے سر اٹھائے تو تم بھی رکوع سے سر اٹھاؤ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سب سجدہ کرو اور جب وہ ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہے تو تم کہو: ”ربنا ولک الحمد“۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكِبَ فَرَسًا، فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ، قَالَ أَنَسٌ ـ رضى الله عنه ـ فَصَلَّى لَنَا يَوْمَئِذٍ صَلاَةً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَهْوَ قَاعِدٌ، فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا، ثُمَّ قَالَ لَمَّا سَلَّمَ ‏ "‏ إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ‏.‏ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 732