(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبدالاعلیٰ بن حماد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں موسیٰ بن عقبہ نے حدیث بیان کی از سالم ابی النضر از بسر بن سعید از حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہ
رسول اللہ نے حجرہ بنایا‘ انہوں نے کہا: میرا گمان ہے کہ وہ رمضان میں چٹائی سے بنایا تھا‘ آپ نے اس حجرہ میں کئی راتیں نمازیں پڑھیں‘ پس آپ کے اصحاب نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھی‘ پس جب آپ کو ان کے نماز پڑھنے کا علم ہوا تو آپ گھر بیٹھنے لگے‘ پھر آپ ان کی طرف نکلے اور فرمایا: میں نے تمہارے فعل کو دیکھ لیا‘ پس اے لوگو! تم اپنے گھروں میں نماز پڑھو‘ پس بہترین نماز‘ وہ نماز ہے جو فرض کے علاوہ مرد اپنے گھر میں پڑھے۔
عفان نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے ابوالنضر سے سنا از بسر از زید از نبی صلی اللہ علیہ وسلم۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اتَّخَذَ حُجْرَةً ـ قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ ـ مِنْ حَصِيرٍ فِي رَمَضَانَ فَصَلَّى فِيهَا لَيَالِيَ، فَصَلَّى بِصَلاَتِهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَمَّا عَلِمَ بِهِمْ جَعَلَ يَقْعُدُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ " قَدْ عَرَفْتُ الَّذِي رَأَيْتُ مِنْ صَنِيعِكُمْ، فَصَلُّوا أَيُّهَا النَّاسُ فِي بُيُوتِكُمْ، فَإِنَّ أَفْضَلَ الصَّلاَةِ صَلاَةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلاَّ الْمَكْتُوبَةَ ". قَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا مُوسَى، سَمِعْتُ أَبَا النَّضْرِ، عَنْ بُسْرٍ، عَنْ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
Reference: Sahih Al Bukhari 731