Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 730

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی فدیک نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی از المقبری از ابی سلمہ بن عبدالرحمٰن از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چٹائی تھی‘ جس کو آپ دن میں بچھاتے تھے اور رات کو آپ اس کو حجرہ کی مثل بنا لیتے تھے‘ پس آپ کی طرف کچھ لوگ آئے اور انہوں نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ لَهُ حَصِيرٌ يَبْسُطُهُ بِالنَّهَارِ، وَيَحْتَجِرُهُ بِاللَّيْلِ، فَثَابَ إِلَيْهِ نَاسٌ، فَصَلَّوْا وَرَاءَهُ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 730