Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 72

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں علی نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں: مجھ سے ابن ابی نجیح نے کہا از مجاہد انہوں نے کہا:

میں مدینہ تک حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ رہا، میں نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صرف ایک حدیث سنی، انہوں نے کہا: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ کے پاس کھجور کے درخت کا گوند لایا گیا جو چربی سے مشابہ ہوتا ہے، آپ نے فرمایا: درختوں میں سے ایک درخت ہے جو مسلم کے مشابہ ہے، میرے دل میں آیا کہ میں کہوں کہ وہ کھجور کا درخت ہے لیکن میں حاضرین میں سب سے چھوٹا تھا، میں خاموش رہا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کھجور کا درخت ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ

صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ إِلَّا حَدِيثًا وَاحِدًا، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَأُتِيَ بِجُمَّارٍ فَقَالَ: إِنَّ مِنَ الشَّجَرِ شَجَرَةً مَثَلُهَا كَمَثَلِ الْمُسْلِمِ. فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ: هِيَ النَّخْلَةُ، فَإِذَا أَنَا أَصْغَرُ الْقَوْمِ، فَسَكَتُّ، قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: هِيَ النَّخْلَةُ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 72