(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدہ نے خبر دی از یحییٰ بن سعید الانصاری از عمرہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو حجرہ میں نماز پڑھتے تھے اور حجرہ کی دیوار چھوٹی تھی‘ پس لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا‘ پھر لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے لگے‘ پس صبح کو انہوں نے یہ واقعہ بیان کیا‘ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری رات بھی قیام کیا‘ لوگوں نے پھر آپ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھی‘ اس طرح انہوں نے دو راتیں یا تین راتیں کیا‘ حتیٰ کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے‘ پس نماز کے لیے نہیں نکلے‘ پھر جب صبح ہوئی تو لوگوں نے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: مجھے یہ خوف ہوا کہ رات کی نماز تم پر فرض کر دی جائے گی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ فِي حُجْرَتِهِ، وَجِدَارُ الْحُجْرَةِ قَصِيرٌ، فَرَأَى النَّاسُ شَخْصَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ أُنَاسٌ يُصَلُّونَ بِصَلاَتِهِ، فَأَصْبَحُوا فَتَحَدَّثُوا بِذَلِكَ، فَقَامَ لَيْلَةَ الثَّانِيَةِ، فَقَامَ مَعَهُ أُنَاسٌ يُصَلُّونَ بِصَلاَتِهِ، صَنَعُوا ذَلِكَ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً، حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَخْرُجْ، فَلَمَّا أَصْبَحَ ذَكَرَ ذَلِكَ النَّاسُ فَقَالَ " إِنِّي خَشِيتُ أَنْ تُكْتَبَ عَلَيْكُمْ صَلاَةُ اللَّيْلِ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 729