(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ثابت بن یزید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عاصم نے حدیث بیان کی از شعبی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگا‘ آپ نے میرا ہاتھ یا میرا بازو پکڑ کر مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر دیا اور اپنے ہاتھ سے میرے پیچھے کی طرف اشارہ کیا۔
حَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قُمْتُ لَيْلَةً أُصَلِّي عَنْ يَسَارِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَخَذَ بِيَدِي أَوْ بِعَضُدِي حَتَّى أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ، وَقَالَ بِيَدِهِ مِنْ وَرَائِي.
Reference: Sahih Al Bukhari 728