(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از اسحاق از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے اور یتیم نے ہمارے گھر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھی اور میری والدہ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا ہمارے پیچھے تھیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْحَاقَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ صَلَّيْتُ أَنَا وَيَتِيمٌ، فِي بَيْتِنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأُمِّي أُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَنَا.
Reference: Sahih Al Bukhari 727