(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں داؤد نے حدیث بیان کی از عمرو بن دینار از کریب مولیٰ حضرت ابن عباس از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے کہا:
میں نے ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی‘ میں آپ کی بائیں طرف کھڑا ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا سر پکڑ کر مجھے اپنے پیچھے سے اپنی دائیں جانب کر دیا‘ پھر آپ نے نماز پڑھی اور سو گئے‘ پس آپ کے پاس مؤذن آیا‘ پھر آپ نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی اور وضوء نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِرَأْسِي مِنْ وَرَائِي، فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَصَلَّى وَرَقَدَ فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ، فَقَامَ وَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
Reference: Sahih Al Bukhari 726