Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 724

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں معاذ بن اسد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الفضل بن موسیٰ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سعید بن عبید الطائی نے خبر دی از بشیر بن یسار الانصاری از حضرت انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

وہ مدینہ میں آئے‘ ان سے پوچھا گیا کہ جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عہد گزرا ہے‘ آپ کس چیز کا انکار کر رہے ہیں (خلاف معمول پا رہے ہیں)؟ انہوں نے کہا: میں کسی چیز کا انکار نہیں کر رہا (کسی چیز کو خلاف معمول نہیں پا رہا) سوا اس کے کہ تم صفوں کو قائم نہیں کرتے۔

اور عقبہ بن عبید نے کہا از بشیر بن یسار: ہمارے پاس حضرت انس بن مالک اس قول کے ساتھ آئے۔

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ أَسَدٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، قَالَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَقِيلَ لَهُ مَا أَنْكَرْتَ مِنَّا مُنْذُ يَوْمِ عَهِدْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ مَا أَنْكَرْتُ شَيْئًا إِلاَّ أَنَّكُمْ لاَ تُقِيمُونَ الصُّفُوفَ‏.‏ وَقَالَ عُقْبَةُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ قَدِمَ عَلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْمَدِينَةَ بِهَذَا‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 724