(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرزاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از ھمام از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:
امام صرف اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے سو تم اس سے اختلاف نہ کرو‘ پس جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو‘ اور جب وہ ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہے تو تم کہو: ”ربنا لک الحمد“ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو‘ نماز میں صف کو قائم رکھو کیونکہ صف کو قائم رکھنا نماز کے حسن (میں) سے ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَلاَ تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ. وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ، وَأَقِيمُوا الصَّفَّ فِي الصَّلاَةِ، فَإِنَّ إِقَامَةَ الصَّفِّ مِنْ حُسْنِ الصَّلاَةِ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 722