Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 719

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں احمد بن ابی رجاء نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معاویہ بن عمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زائدہ بن قدامہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حمید الطویل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ

نماز کی اقامت پڑھی گئی‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرے سے ہماری طرف متوجہ ہوئے‘ پھر آپ نے فرمایا: تم اپنی صفوں کو قائم کرو اور مل کر کھڑے ہو‘ پس بے شک میں تم کو پس پشت بھی دیکھتا ہوں۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَاءٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: «أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ، وَتَرَاصُّوا، فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي»

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 719