(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن داؤد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی از ابراہیم از الاسود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے بیان کیا:
جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس مرض میں مبتلا ہوئے جس میں آپ کی وفات ہو گئی تھی تو آپ کے پاس حضرت بلال رضی اللہ عنہ نماز کی اطلاع دینے آئے آپ نے فرمایا: ابوبکر کو حکم پہنچاؤ کہ وہ نماز پڑھائیں، میں نے کہا: حضرت ابوبکر بہت نرم دل ہیں، جب وہ آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو رو پڑیں گے، پس قرآن نہیں پڑھ سکیں گے، آپ نے فرمایا: ابوبکر کو حکم پہنچاؤ کہ وہ نماز پڑھائیں، میں نے پھر اسی طرح کہا، آپ نے پھر تیسری یا چوتھی بار فرمایا: تم حضرت یوسف کے زمانہ کی عورتوں کی مثل ہو، ابوبکر کو حکم پہنچاؤ کہ وہ نماز پڑھائیں، پس حضرت ابوبکر نے نماز پڑھائی، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے سہارے سے نکلے گویا کہ میں آپ کی طرف دیکھ رہی تھی، آپ پیر گھسیٹ کر زمین پر چل رہے تھے، جس سے زمین پر نشان پڑ رہے تھے، جب حضرت ابوبکر نے آپ کو دیکھا تو پیچھے ہٹنے لگے، آپ نے اشارہ کیا کہ وہ نماز پڑھاتے رہیں، پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹ گئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابوبکر کے پہلو میں بیٹھ گئے اور حضرت ابوبکر نمازیوں کو تکبیر سنا رہے تھے۔
عبداللہ بن داؤد نے اس حدیث میں محاضر کی متابعت کی ہے از الاعمش۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: لَمَّا مَرِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ أَتَاهُ بِلاَلٌ يُوذِنُهُ بِالصَّلاَةِ، فَقَالَ: «مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ»، قُلْتُ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ إِنْ يَقُمْ مَقَامَكَ يَبْكِي، فَلاَ يَقْدِرُ عَلَى القِرَاءَةِ، فَقَالَ: «مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ»، فَقُلْتُ: مِثْلَهُ، فَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ: «إِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ، مُرُوا أَبَا بَكْرٍ [ص:144] فَلْيُصَلِّ»، فَصَلَّى وَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَخُطُّ بِرِجْلَيْهِ الأَرْضَ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ يَتَأَخَّرُ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ أَنْ صَلِّ، فَتَأَخَّرَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَقَعَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى جَنْبِهِ، وَأَبُو بَكْرٍ يُسْمِعُ النَّاسَ التَّكْبِيرَ تَابَعَهُ مُحَاضِرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ
Reference: Sahih Al Bukhari 712