Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 70

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از ابی وائل، انہوں نے کہا:

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ لوگوں کو ہر جمعرات کے دن نصیحت کرتے تھے، ان سے ایک شخص نے کہا: اے ابو عبد الرحمان! میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں ہر روز نصیحت کیا کریں، حضرت ابن مسعود نے کہا: لیکن مجھے جو چیز اس سے باز رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ میں تمہیں ملال اور اکتاہٹ میں مبتلا کرنے کو ناپسند کرتا ہوں اور میں نصیحت کرنے میں تمہاری اس طرح حفاظت اور رعایت کرتا ہوں جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکتاہٹ اور ملال کے خدشہ سے ہماری حفاظت اور رعایت کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ

كَانَ عَبْدُ اللهِ يُذَكِّرُ النَّاسَ فِي كُلِّ خَمِيسٍ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، لَوَدِدْتُ أَنَّكَ ذَكَّرْتَنَا كُلَّ يَوْمٍ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِكَ أَنِّي أَكْرَهُ أَنْ أُمِلَّكُمْ، وَإِنِّي أَتَخَوَّلُكُمْ بِالْمَوْعِظَةِ كَمَا كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَتَخَوَّلُنَا بِهَا؛ مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 70