Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 707

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الولید نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں الاوزاعی نے حدیث بیان کی از یحییٰ بن ابی کثیر از عبداللہ بن ابی قتادہ از والد خود ابوقتادہ از نبی ﷺ، آپ نے فرمایا:

میں نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہوں اور لمبی نماز پڑھانے کا ارادہ کرتا ہوں، پھر میں بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو میں نماز مختصر کر دیتا ہوں، اس کو ناپسند کرتے ہوئے کہ اس کی ماں کو طول دشوار ہوگا۔

بشر بن بکر اور ابن المبارک اور بقیہ نے ولید بن مسلم کی متابعت کی ہے از الاوزاعی۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَخْبَرَنَا الوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنِّي لَأَقُومُ فِي الصَّلاَةِ أُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيهَا، فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ، فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلاَتِي كَرَاهِيَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّهِ» تَابَعَهُ بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، وَابْنُ المُبَارَكِ، وَبَقِيَّةُ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 707