Sahih Al Bukhari 705

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں آدم بن ابی ایاس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محارب بن دثار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ

ایک آدمی دو پانی لادنے والے اونٹوں کو لے کر آیا، اس وقت رات اپنے بازو پھیلا چکی تھی، اس نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو نماز پڑھاتے ہوئے پایا، اس نے اپنے اونٹ کو چھوڑ دیا اور حضرت معاذ کی طرف بڑھا، حضرت معاذ نے سورۃ البقرہ یا سورۃ النساء شروع کر دی، وہ شخص (واپس) چلا گیا، حضرت معاذ کو یہ خبر پہنچی تو وہ اس شخص پر ناراض ہوئے، وہ شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور حضرت معاذ کی شکایت کی، تب نبی ﷺ نے فرمایا: اے معاذ! کیا تم بہت فتنہ ڈالنے والے ہو؟ یا فرمایا: تم فتنہ ڈالنے والے ہو؟ یہ آپ نے تین بار فرمایا، تم نے یہ سورتیں کیوں نہ پڑھیں: ”سبح اسم ربك الاعلیٰ، والشمس وضحها، واللیل اذا یغشی“ کیونکہ تمہارے پیچھے بوڑھے، کمزور اور ضرورت مند بھی نماز پڑھتے ہیں۔

(شعبہ نے کہا:) میں گمان کرتا ہوں کہ یہ (آخری جملہ) بھی اس حدیث میں ہے۔ امام ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا: سعید بن مسروق، مسعر اور شیبانی نے شعبہ کی متابعت کی ہے۔ عمرو اور عبیداللہ بن مقسم اور ابوالزبیر نے جابر سے روایت کی ہے کہ حضرت معاذ نے عشاء میں سورۂ بقرہ پڑھی۔ اس حدیث میں شعبہ نے الاعمش کی از محارب متابعت کی ہے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيَّ، قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ بِنَاضِحَيْنِ وَقَدْ جَنَحَ اللَّيْلُ، فَوَافَقَ مُعَاذًا يُصَلِّي، فَتَرَكَ نَاضِحَهُ وَأَقْبَلَ إِلَى مُعَاذٍ، فَقَرَأَ بِسُورَةِ البَقَرَةِ - أَوِ النِّسَاءِ - فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ وَبَلَغَهُ أَنَّ مُعَاذًا نَالَ مِنْهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَكَا إِلَيْهِ مُعَاذًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا مُعَاذُ، أَفَتَّانٌ أَنْتَ» - أَوْ «أَفَاتِنٌ» - ثَلاَثَ مِرَارٍ: «فَلَوْلاَ صَلَّيْتَ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ، وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا، وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى، فَإِنَّهُ يُصَلِّي وَرَاءَكَ الكَبِيرُ وَالضَّعِيفُ وَذُو الحَاجَةِ» أَحْسِبُ هَذَا فِي الحَدِيثِ، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: وَتَابَعَهُ سَعِيدُ بْنُ مَسْرُوقٍ [ص:143]، وَمِسْعَرٌ، وَالشَّيْبَانِيُّ، قَالَ عَمْرٌو، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مِقْسَمٍ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ: عَنْ جَابِرٍ، قَرَأَ مُعَاذٌ فِي العِشَاءِ بِالْبَقَرَةِ، وَتَابَعَهُ الأَعْمَشُ، عَنْ مُحَارِبٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 705