(امام بخاری نے کہا کہ) ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں یونس نے خبر دی‘ از زہری (ح) (امام بخاری نے کہا کہ) ہمیں بشر بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں یونس اور معمر نے اسی کی مثل خبر دی‘ از زہری‘ انہوں نے کہا کہ مجھے عبیداللہ بن عبداللہ نے خبر دی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ تمام لوگوں سے زیادہ سخاوت کرتے تھے اور سب سے زیادہ سخاوت آپ رمضان میں کرتے تھے‘ جب حضرت جبریل آپ سے ملاقات کرتے اور حضرت جبریل آپ سے رمضان کی ہر رات میں ملاقات کرتے تھے اور آپ سے قرآن مجید کا دور کرتے تھے‘ پس رسول اللہ ﷺ (لوگوں کے نفع کے لیے) بھیجی ہوئی ہواؤں سے زیادہ خیر کی سخاوت کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ (ح). وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَمَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ نَحْوَهُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ
كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ أَجْوَدَ النَّاسِ، وَكَانَ أَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ، وَكَانَ يَلْقَاهُ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ، فَلَرَسُولُ اللهِ ﷺ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 6