(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن ابراہیم نے حدیث بیان کی از ایوب از عبداللہ بن سعید بن جبیر از والد خود از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا:
میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری، پس نبی ﷺ رات کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، پھر میں آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگا تو آپ نے مجھے میرے سر سے پکڑ کر اپنی دائیں جانب کر دیا۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي «فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، فَقُمْتُ أُصَلِّي مَعَهُ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ بِرَأْسِي، فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ»
Reference: Sahih Al Bukhari 699