Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 698

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں امام احمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عمرو نے حدیث بیان کی از عبدربه بن سعید از مخرمه بن سلیمان از کریب مولیٰ ابن عباس از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

میں حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس سویا، اس رات نبی ﷺ ان کے پاس تھے، آپ نے وضوء کیا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، پس میں آپ کی بائیں طرف کھڑا ہو گیا، آپ نے مجھے پکڑ کر اپنی دائیں جانب کر دیا، پھر آپ نے تیرہ رکعات نماز پڑھی، پھر آپ سو گئے حتیٰ کہ آپ نے خراٹے لیے اور جب آپ سوتے تو خراٹے لیتے تھے، پھر آپ کے پاس مؤذن آیا، پس آپ حجرہ سے باہر نکلے، پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضوء نہیں کیا۔

عمرو نے کہا: میں نے یہ حدیث بکیر کو بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے کریب نے یہ حدیث اسی طرح بیان کی۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرٌو، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: نِمْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ «فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَقُمْتُ عَلَى يَسَارِهِ، فَأَخَذَنِي، فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَصَلَّى ثَلاَثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، ثُمَّ نَامَ حَتَّى نَفَخَ، وَكَانَ إِذَا نَامَ نَفَخَ، ثُمَّ أَتَاهُ المُؤَذِّنُ، فَخَرَجَ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» قَالَ عَمْرٌو: فَحَدَّثْتُ بِهِ بُكَيْرًا، فَقَالَ: حَدَّثَنِي كُرَيْبٌ بِذَلِكَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 698