Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 697

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از الحکم، انہوں نے بیان کیا: میں نے سعید بن جبیر سے سنا از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری، پس رسول اللہ ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھی، پھر آ کر آپ نے چار رکعات نماز پڑھی، پھر آپ سو گئے پھر آپ اٹھے، پس میں آ کر آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، آپ نے مجھے دائیں جانب کر دیا، پھر آپ نے پانچ رکعات نماز پڑھی، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر آپ سو گئے، حتیٰ کہ میں نے آپ کے خراٹے سنے، پھر آپ نماز کی طرف چلے گئے۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ العِشَاءَ، ثُمَّ جَاءَ، فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ نَامَ، ثُمَّ قَامَ، فَجِئْتُ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَصَلَّى خَمْسَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ نَامَ حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ - أَوْ قَالَ: خَطِيطَهُ - ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلاَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 697