Sahih Al Bukhari 696

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن ابان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی از شعبہ از ابی التیاح، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ

نبی ﷺ نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: سنو اور اطاعت کرو، خواہ حبشی کے لیے، جس کا سر انگور کی مثل ہو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي ذَرٍّ: «اسْمَعْ وَأَطِعْ وَلَوْ لِحَبَشِيٍّ كَأَنَّ رَأْسَهُ زَبِيبَةٌ»

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 696