Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 692

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابراہیم بن منذر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں انس بن عیاض نے حدیث بیان کی از عبیداللہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

جب رسول اللہ ﷺ کے مدینہ میں آنے سے پہلے مہاجرین اولین کی جماعت قباء میں آئی تو وہاں حضرت ابوحذیفہ کے آزادشدہ غلام حضرت سالم رضی اللہ عنہ ان کی امامت کرتے تھے اور ان کو سب سے زیادہ قرآن یاد تھا۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ المُنْذِرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: «لَمَّا قَدِمَ المُهَاجِرُونَ الأَوَّلُونَ العُصْبَةَ - مَوْضِعٌ بِقُبَاءٍ - قَبْلَ مَقْدَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَؤُمُّهُمْ سَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، وَكَانَ أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا»

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 692