Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 683

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں زکریا بن یحییٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن نمیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام بن عروہ نے خبر دی از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے بیان کیا کہ

رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابوبکر کو حکم دیا کہ وہ آپ کی بیماری میں نماز پڑھائیں تو حضرت ابوبکر لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے عروہ نے کہا: پھر رسول اللہ ﷺ کو اپنی طبیعت میں افاقہ محسوس ہوا، پس آپ حجرہ سے نکلے، پس اس وقت حضرت ابوبکر لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، پھر جب حضرت ابوبکر نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تو وہ پیچھے ہٹ گئے، پس آپ نے اشارہ کیا کہ تم اسی طرح رہو، پھر رسول اللہ ﷺ، حضرت ابوبکر کے پہلو میں بیٹھ گئے، پس حضرت ابوبکر، رسول اللہ ﷺ کی نماز کی اقتداء کر رہے تھے اور لوگ حضرت ابوبکر کی نماز کے ساتھ (ان کی تکبیرات پر) نماز پڑھ رہے تھے۔

حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي مَرَضِهِ، فَكَانَ يُصَلِّي بِهِمْ‏.‏ قَالَ عُرْوَةُ فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي نَفْسِهِ خِفَّةً، فَخَرَجَ فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ يَؤُمُّ النَّاسَ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ اسْتَأْخَرَ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ أَنْ كَمَا أَنْتَ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِذَاءَ أَبِي بَكْرٍ إِلَى جَنْبِهِ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلاَةِ أَبِي بَكْرٍ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 683