(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں یحییٰ بن سلیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از حمزہ بن عبداللہ کہ ان کو ان کے والد سے خبر ملی کہ جب رسول اللہ ﷺ کا درد زیادہ ہو گیا تو آپ سے نماز کے متعلق کہا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، حضرت عائشہ نے کہا: ابوبکر رقیق القلب ہیں، جب وہ قرآن پڑھیں گے تو وہ رونا شروع کر دیں گے، آپ نے فرمایا: ان ہی کو نماز پڑھانے کا حکم دو حضرت عائشہ نے پھر دوبارہ کہا، آپ نے فرمایا: ابوبکر کو نماز پڑھانے کا حکم دو بےشک تم حضرت یوسف کے زمانہ کی عورتوں (کی مثل) ہو۔
یونس بن یزید کی زبیدی نے متابعت کی ہے اور الزہری کے بھتیجے نے اور اسحاق بن یحییٰ الکلبی نے از الزہری، اور عقیل اور معمر نے کہا از الزہری از حمزہ از نبی ﷺ۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ لَمَّا اشْتَدَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَعُهُ قِيلَ لَهُ فِي الصَّلاَةِ فَقَالَ " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ". قَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ رَقِيقٌ، إِذَا قَرَأَ غَلَبَهُ الْبُكَاءُ. قَالَ " مُرُوهُ فَيُصَلِّي " فَعَاوَدَتْهُ. قَالَ " مُرُوهُ فَيُصَلِّي، إِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ ". تَابَعَهُ الزُّبَيْدِيُّ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى الْكَلْبِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ عُقَيْلٌ وَمَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ حَمْزَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
Reference: Sahih Al Bukhari 682