(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عبد العزیز نے حدیث بیان کی از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ' انہوں نے کہا کہ
تین دن تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم حجرہ سے نہیں نکلے' سو نماز کی اقامت کہی گئی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے' پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرہ کا پردہ اٹھایا' پھر جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ ہمارے لیے ظاہر ہوا تو ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے زیادہ خوب صورت کوئی منظر نہیں دیکھا تھا' جب آپ کا چہرہ ہمارے لیے ظاہر ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے حضرت ابوبکر کی طرف اشارہ کیا کہ وہ آگے بڑھیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ گرا دیا' پھر آپ نماز پر قادر نہیں ہوئے حتیٰ کہ آپ کی وفات ہو گئی۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ لَمْ يَخْرُجِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثَلاَثًا، فَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ، فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَتَقَدَّمُ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْحِجَابِ فَرَفَعَهُ، فَلَمَّا وَضَحَ وَجْهُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَا نَظَرْنَا مَنْظَرًا كَانَ أَعْجَبَ إِلَيْنَا مِنْ وَجْهِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ وَضَحَ لَنَا، فَأَوْمَأَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يَتَقَدَّمَ، وَأَرْخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْحِجَابَ، فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 681