Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 678

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں اسحاق بن نصر نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں حسین نے حدیث بیان کی از زائدہ از عبدالملک بن عمیر' انہوں نے کہا: مجھے ابو بردہ نے حدیث بیان کی از حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے' پس آپ کا مرض زیادہ ہو گیا' آپ نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں' حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: وہ رقیق القلب شخص ہیں' جب وہ آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو وہ لوگوں کو نماز نہیں پڑھا سکیں گے' آپ نے فرمایا: ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں' حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی بات دہرائی' آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں' پس بے شک تم حضرت یوسف کے زمانہ کی عورتوں کی طرح ہو' پھر حضرت ابوبکر کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دینے والا آیا' پس حضرت ابوبکر نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں نمازیں پڑھائیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ مَرِضَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَاشْتَدَّ مَرَضُهُ فَقَالَ ‏"‏ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ‏"‏‏.‏ قَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّهُ رَجُلٌ رَقِيقٌ، إِذَا قَامَ مَقَامَكَ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ‏.‏ قَالَ ‏"‏ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ‏"‏ فَعَادَتْ فَقَالَ ‏"‏ مُرِي أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَإِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ ‏"‏‏.‏ فَأَتَاهُ الرَّسُولُ فَصَلَّى بِالنَّاسِ فِي حَيَاةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 678