(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی از ابی قلابہ' انہوں نے کہا:
ہمارے پاس حضرت مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ ہماری اس مسجد میں آئے' انہوں نے کہا: میں تمہیں نماز پڑھا رہا ہوں اور میرا نماز پڑھنے کا ارادہ نہیں ہے (میں صرف یہ ارادہ کر رہا ہوں کہ تمہیں دکھاؤں کہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح نماز پڑھتے تھے' میں نے ابو قلابہ سے پوچھا: وہ کس طرح نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: جس طرح ہمارے یہ شیخ نماز پڑھتے ہیں اور ہمارے یہ شیخ جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو بیٹھ جاتے' اس سے پہلے کہ وہ رکعت اولیٰ میں کھڑے ہوتے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، قَالَ جَاءَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ فِي مَسْجِدِنَا هَذَا فَقَالَ إِنِّي لأُصَلِّي بِكُمْ، وَمَا أُرِيدُ الصَّلاَةَ، أُصَلِّي كَيْفَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي. فَقُلْتُ لأَبِي قِلاَبَةَ كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي قَالَ مِثْلَ شَيْخِنَا هَذَا. قَالَ وَكَانَ شَيْخًا يَجْلِسُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ قَبْلَ أَنْ يَنْهَضَ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى.
Reference: Sahih Al Bukhari 677