(امام بخاری روایت کرتے ہیں): اور زہیر اور وہب بن عثمان نے کہا از موسیٰ بن عقبہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما' انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی شخص کھانے پر موجود ہو تو جلدی نہ کرے' حتیٰ کہ کھانے سے اپنی حاجت پوری کرے خواہ نماز کی اقامت پڑھی جائے۔
امام ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا: اس حدیث کو ابراہیم بن المنذر نے از وہب بن عثمان روایت کیا' اور وہب مدینی ہے۔
وَقَالَ زُهَيْرٌ وَوَهْبُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ عَلَى الطَّعَامِ فَلاَ يَعْجَلْ حَتَّى يَقْضِيَ حَاجَتَهُ مِنْهُ، وَإِنْ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ ". رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ عَنْ وَهْبِ بْنِ عُثْمَانَ، وَوَهْبٌ مَدِينِيٌّ.
Reference: Sahih Al Bukhari 674