Sahih Al Bukhari 673

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبید اللہ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی از ابی اسامہ از عبید اللہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک کا رات کا کھانا رکھا جائے اور (اسی وقت) نماز کی اقامت پڑھی جائے تو تم کھانے سے ابتداء کرو اور نماز کے لیے جلدی نہ کرو حتیٰ کہ تم کھانے سے فارغ ہو جاؤ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے کھانا رکھا جاتا اور اسی وقت نماز کی اقامت پڑھی جاتی تو وہ اس وقت تک نماز کے لیے نہ جاتے حتیٰ کہ کھانے سے فارغ ہو جاتے اور وہ اس وقت امام کے قرآن پڑھنے کی آواز سن رہے ہوتے تھے۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ أَحَدِكُمْ وَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ، وَلاَ يَعْجَلْ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ ‏"‏‏.‏ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُوضَعُ لَهُ الطَّعَامُ وَتُقَامُ الصَّلاَةُ فَلاَ يَأْتِيهَا حَتَّى يَفْرُغَ، وَإِنَّهُ لَيَسْمَعُ قِرَاءَةَ الإِمَامِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 673