Sahih Al Bukhari 672

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب الزہری از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جب رات کا کھانا لایا جائے تو مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے کھانے سے ابتداء کرو اور اس سے پہلے نماز مغرب نہ پڑھو اور رات کے کھانے سے اس میں عجلت نہ کرو۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ إِذَا قُدِّمَ الْعَشَاءُ فَابْدَءُوا بِهِ قَبْلَ أَنْ تُصَلُّوا صَلاَةَ الْمَغْرِبِ، وَلاَ تَعْجَلُوا عَنْ عَشَائِكُمْ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 672