Sahih Al Bukhari 670

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں انس بن سیرین نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ

انصار کے ایک شخص نے کہا: بے شک میں آپ کے ساتھ نماز پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا، وہ شخص بھاری جسم کا تھا، اس شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا، پھر آپ کو گھر بلایا اور آپ کے لیے چٹائی بچھائی اور چٹائی کی ایک طرف کو دھویا، پس آپ نے اس پر دو رکعت نماز پڑھی تو آل جارود کے ایک شخص نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی نماز پڑھتے تھے؟ حضرت انس نے کہا: میں نے آپ کو صرف اسی دن چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا۔

حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِنِّي لاَ أَسْتَطِيعُ الصَّلاَةَ مَعَكَ‏.‏ وَكَانَ رَجُلاً ضَخْمًا، فَصَنَعَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم طَعَامًا فَدَعَاهُ إِلَى مَنْزِلِهِ، فَبَسَطَ لَهُ حَصِيرًا وَنَضَحَ طَرَفَ الْحَصِيرِ، صَلَّى عَلَيْهِ رَكْعَتَيْنِ‏.‏ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ آلِ الْجَارُودِ لأَنَسٍ أَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي الضُّحَى قَالَ مَا رَأَيْتُهُ صَلاَّهَا إِلاَّ يَوْمَئِذٍ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 670