Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 66

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ کہ ابو مرہ عقیل بن ابی طالب کے آزاد شدہ غلام نے ان کو خبر دی از ابو واقد لیثی

کہ جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اس وقت تین شخص آئے، دو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھ کر آ گئے اور ایک چلا گیا، وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہو گئے، ان میں سے ایک نے حلقہ میں کشادگی دیکھی، وہ وہاں بیٹھ گیا اور دوسرا مجلس کے پیچھے بیٹھ گیا اور تیسرا پیٹھ موڑ کر چلا گیا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو گئے تو آپ نے فرمایا: سنو! کیا میں تمہیں ان تین آدمیوں کے متعلق خبر نہ دوں؟ ان میں سے ایک نے اللہ کی پناہ لی تو اللہ نے اس کو پناہ دے دی، اور دوسرے نے اللہ سے حیا کی، سو اللہ بھی اس سے حیا فرمائے گا، اور تیسرے نے اعراض کیا، سو اللہ بھی اس سے اعراض فرمائے گا۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ: أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ: عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ

أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ وَالنَّاسُ مَعَهُ، إِذْ أَقْبَلَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ، فَأَقْبَلَ اثْنَانِ إِلَى رَسُولِ اللهِ ﷺ، وَذَهَبَ وَاحِدٌ، قَالَ: فَوَقَفَا عَلَى رَسُولِ اللهِ ﷺ، فَأَمَّا أَحَدُهُمَا: فَرَأَى فُرْجَةً فِي الْحَلْقَةِ فَجَلَسَ فِيهَا، وَأَمَّا الْآخَرُ: فَجَلَسَ خَلْفَهُمْ، وَأَمَّا الثَّالِثُ: فَأَدْبَرَ ذَاهِبًا. فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللهِ ﷺ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ النَّفَرِ الثَّلَاثَةِ؟ أَمَّا أَحَدُهُمْ فَأَوَى إِلَى اللهِ فَآوَاهُ اللهُ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَاسْتَحْيَا فَاسْتَحْيَا اللهُ مِنْهُ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَأَعْرَضَ فَأَعْرَضَ اللهُ عَنْهُ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 66