(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسلم بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمہ، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سوال کیا (کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لیلۃ القدر کا ذکر سنا ہے؟) پس انہوں نے کہا:
بادل آئے اور برسنے لگے، حتیٰ کہ مسجد کی چھت ٹپکنے لگی، اور وہ کھجور کے شہتیروں سے بنی ہوئی تھی، پس نماز کی اقامت کہی گئی پھر میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہے تھے، حتیٰ کہ میں نے مٹی کا نشان آپ کے چہرے پر دیکھا۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَقَالَ جَاءَتْ سَحَابَةٌ فَمَطَرَتْ حَتَّى سَالَ السَّقْفُ، وَكَانَ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ، فَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْجُدُ فِي الْمَاءِ وَالطِّينِ، حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ الطِّينِ فِي جَبْهَتِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 669