Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 668

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن عبدالوہاب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالحمید صاحب الزیادی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن الحارث سے سنا، انہوں نے کہا:

ہمیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کیچڑ والے دن میں خطبہ دیا، اور مؤذن جب ”حی علی الصلوٰۃ“ پر پہنچا تو اسے حکم دیا کہ وہ یہ کہے: ”گھروں میں نماز پڑھو“ پس لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا، گویا کہ انہوں نے اس کا انکار کیا، حضرت ابن عباس نے فرمایا: گویا کہ تم اس کا انکار کر رہے ہو، حالانکہ اس کام کو انہوں نے کیا ہے جو مجھ سے افضل تھے، یعنی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور بے شک یہ کام عزیمت ہے اور میں نے اس کو ناپسند کیا کہ تمہیں حرج میں ڈالوں۔

اور از حماد از عاصم از عبداللہ بن الحارث از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس کی مثل مروی ہے، البتہ انہوں نے یہ کہا کہ میں نے اس کو ناپسند کیا کہ میں تم کو مشقت میں مبتلا کروں اور تم اس حال میں آؤ کہ تم گھٹنوں تک کیچڑ میں لتھڑے ہوئے ہو۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ، صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ، قَالَ خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ فِي يَوْمٍ ذِي رَدْغٍ، فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ لَمَّا بَلَغَ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ‏.‏ قَالَ قُلِ الصَّلاَةُ فِي الرِّحَالِ، فَنَظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَكَأَنَّهُمْ أَنْكَرُوا فَقَالَ كَأَنَّكُمْ أَنْكَرْتُمْ هَذَا إِنَّ هَذَا فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي ـ يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ـ إِنَّهَا عَزْمَةٌ، وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أُحْرِجَكُمْ‏.‏ وَعَنْ حَمَّادٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَهُ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ كَرِهْتُ أَنْ أُؤَثِّمَكُمْ، فَتَجِيئُونَ تَدُوسُونَ الطِّينَ إِلَى رُكَبِكُمْ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 668