Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 666

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): کہ ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از نافع که

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک سرد رات میں جب ہوا چل رہی تھی، اذان دی، پھر کہا: سنو! گھروں میں نماز پڑھو، پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مؤذن کو یہ حکم دیتے تھے کہ جب رات کو سردی یا بارش ہو تو وہ کہے کہ سنو! گھروں میں نماز پڑھو۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، أَذَّنَ بِالصَّلاَةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ ثُمَّ قَالَ أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ‏.‏ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ ذَاتُ بَرْدٍ وَمَطَرٍ يَقُولُ أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 666