(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی از والد خود از حفص بن عاصم از عبداللہ بن مالک ابن بحینہ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے۔ امام بخاری نے کہا: اور مجھے عبدالرحمن نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے بہز بن اسد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے سعد بن ابراہیم نے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے حفص بن عاصم سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے ازد کے ایک شخص سے سنا، جن کو مالک بن بحینہ کہا جاتا تھا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا، وہ دو رکعت نماز پڑھ رہا تھا اور اس وقت نماز کی اقامت ہو چکی تھی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے اس کو گھیر لیا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا صبح کی نماز چار رکعت ہے؟ کیا صبح کی نماز چار رکعت ہے؟
غندر اور معاذ نے اس حدیث میں بہز بن اسد کی متابعت کی از شعبہ از مالک اور ابن اسحاق نے کہا: از سعد از حفص از عبداللہ بن بحینہ اور حماد نے کہا: ہمیں سعد نے خبر دی از حفص از مالک۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ، قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِرَجُلٍ. قَالَ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ، قَالَ سَمِعْتُ رَجُلاً، مِنَ الأَزْدِ يُقَالُ لَهُ مَالِكٌ ابْنُ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى رَجُلاً وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَثَ بِهِ النَّاسُ، وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الصُّبْحَ أَرْبَعًا، الصُّبْحَ أَرْبَعًا ". تَابَعَهُ غُنْدَرٌ وَمُعَاذٌ عَنْ شُعْبَةَ فِي مَالِكٍ. وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ سَعْدٍ عَنْ حَفْصٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ. وَقَالَ حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا سَعْدٌ عَنْ حَفْصٍ عَنْ مَالِكٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 663