Sahih Al Bukhari 661

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث بیان کی از حمید، انہوں نے کہا:

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی انگوٹھی بنائی تھی؟ حضرت انس نے کہا: ہاں! ایک رات آپ نے عشاء کی نماز آدھی رات تک مؤخر کر دی، پھر نماز پڑھنے کے بعد آپ نے ہماری طرف منہ کر کے فرمایا: لوگوں نے نماز پڑھ لی اور سو گئے اور تمہارا اس وقت تک نماز میں شمار ہوتا رہا جب تک نماز کا انتظار کرتے رہے، پس گویا کہ میں آپ کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا تھا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ هَلِ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَاتَمًا فَقَالَ نَعَمْ، أَخَّرَ لَيْلَةً صَلاَةَ الْعِشَاءِ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ بَعْدَ مَا صَلَّى فَقَالَ ‏ "‏ صَلَّى النَّاسُ وَرَقَدُوا وَلَمْ تَزَالُوا فِي صَلاَةٍ مُنْذُ انْتَظَرْتُمُوهَا ‏"‏‏.‏ قَالَ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 661