Sahih Al Bukhari 65

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں محمد بن مقاتل ابو الحسن نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے نے کہا: ہمیں شعبہ نے خبر دی، از قتادہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ، انہوں نے کہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مکتوب لکھایا یا آپ نے لکھنے کا ارادہ کیا، آپ سے عرض کیا گیا کہ وہ لوگ صرف اسی مکتوب کو پڑھتے ہیں، جو مہر شدہ ہو تب آپ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، جس کا نقش "محمد رسول اللہ" تھا، گویا میں آپ کے ہاتھ میں اس کی سفیدی دیکھ رہا تھا، شعبہ نے کہا: میں نے قتادہ سے پوچھا: یہ کس نے کہا کہ اس کا نقش "محمد رسول اللہ" تھا، انہوں نے بتایا: حضرت انس نے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ

كَتَبَ النَّبِيُّ ﷺ كِتَابًا أَوْ أَرَادَ أَنْ يَكْتُبَ فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهُمْ لَا يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلَّا مَخْتُومًا. فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ نَقْشُهُ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِهِ فِي يَدِهِ. فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ: مَنْ قَالَ: نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ؟ قَالَ: أَنَسٌ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 65