(امام بخاری روایت کرتے ہیں): اور ابن ابی مریم نے کہا: ہمیں یحییٰ بن ایوب نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے حمید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ
بنو سلمہ نے یہ ارادہ کیا کہ اپنے گھروں سے منتقل ہو جائیں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی مسجد) کے قریب گھر بنا لیں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو ناپسند کرتے تھے کہ مدینہ کو خالی کیا جائے تو آپ نے فرمایا: کیا تم اپنے قدموں کے نشانات کو شمار نہیں کرتے۔
مجاہد نے کہا: ان کے چلنے سے زمین پر جو قدموں کے نشانات پڑتے ہیں، اس سے وہ مراد ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَا بَنِي سَلِمَةَ أَلاَ تَحْتَسِبُونَ آثَارَكُمْ ". وَقَالَ مُجَاهِدٌ فِي قَوْلِهِ {وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ} قَالَ خُطَاهُمْ. وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ، حَدَّثَنِي أَنَسٌ، أَنَّ بَنِي سَلِمَةَ، أَرَادُوا أَنْ يَتَحَوَّلُوا، عَنْ مَنَازِلِهِمْ، فَيَنْزِلُوا قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُعْرُوا {الْمَدِينَةَ} فَقَالَ " أَلاَ تَحْتَسِبُونَ آثَارَكُمْ ". قَالَ مُجَاهِدٌ خُطَاهُمْ آثَارُهُمْ أَنْ يُمْشَى فِي الأَرْضِ بِأَرْجُلِهِمْ.
Reference: Sahih Al Bukhari 656