Sahih Al Bukhari 651

(امام بخاری روایت کرتے ہیں ):ہمیں محمد بن العلاء نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابواسامہ نے حدیث بیان کی از برید بن عبداللہ از ابی بردہ از ابی موسیٰ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

نماز کا سب سے زیادہ اجر اس کو ملتا ہے جو سب سے زیادہ دور سے آتا ہے، پھر جو اس کے بعد زیادہ دور سے چل کر آتا ہے اور جو شخص نماز کا انتظار کرتا رہے حتیٰ کہ امام کے ساتھ نماز پڑھ لے، اس کو اس سے زیادہ اجر ملتا ہے، جو نماز پڑھ کر سو جائے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ العَلاَءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي [ص:132] بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْظَمُ النَّاسِ أَجْرًا فِي الصَّلاَةِ أَبْعَدُهُمْ، فَأَبْعَدُهُمْ مَمْشًى وَالَّذِي يَنْتَظِرُ الصَّلاَةَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الإِمَامِ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنَ الَّذِي يُصَلِّي، ثُمَّ يَنَامُ»

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 651