(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عیاش بن الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حمید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا:
میں نے ثابت بنانی سے اس شخص کے متعلق سوال کیا، جو نماز کی اقامت کے بعد کلام کرے؟ تو انہوں نے مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث بیان کی کہ نماز کی اقامت کی گئی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک شخص پیش ہوا، اس نے نماز کی اقامت کے بعد آپ کو (باتوں میں) روک لیا۔
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، قَالَ سَأَلْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ عَنِ الرَّجُلِ، يَتَكَلَّمُ بَعْدَ مَا تُقَامُ الصَّلاَةُ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَعَرَضَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ فَحَبَسَهُ بَعْدَ مَا أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 643